کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، آج بھی بوندا باندی کا امکان

Published On 09 August,2024 10:22 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جس کے باعث شہر میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج رات سے اندرون سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے اور آج رات سے 11 اگست تک سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔