شہر قائد میں ٹی بی کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا

Published On 10 August,2024 05:20 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹی بی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ٹی بی کے ہر 4 میں سے3 ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں جبکہ پہلےٹی بی کے چار میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آتا تھا۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ٹی بی کے کیسز انڈسٹریل ایریا سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، فضائی آلودگی ٹی بی پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ ادویات کا مکمل کورس نہ کرنا بھی ٹی بی کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہا ہے۔

واضح رہے ٹی بی ایک متعدد بیماری ہے اور جب اس کا مریض کھانستا ہے تو ہوا کے ذریعے اس کے بلغم میں موجود ٹی بی کا بیکٹریا دوسرے انسان تک بھی پہنچ جاتا ہے ،ہر سال لاکھوں لوگ ٹی بی جیسی موذی بیماری کا شکار ہوتے ہیں، روزانہ تقریبا ساڑھے چار ہزار مریضوں کو بر وقت علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے