لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آزادی کا دن ایک بڑا دن ہے اور زندہ قومیں اس کی قدر کرتی ہیں۔
آزادی فلوٹ گریٹر اقبال پارک لاہور پہنچنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی فلوٹ کو بارشوں اور گرمی کا سامنا بھی رہا مگر آج یہ فلوٹ یہاں موجود ہے، جن تکلیفوں سے پاکستان حاصل کیا گیا اس کی قدر کرنی چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آج کا دن ایک ہونے کا دن ہے، جشن آزادی کی آمد آمد ہے اور سب مل کر اس دن کو مانیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں پنجاب کے لوگوں کے لیے اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔