اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
کانفرنس میں میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا، نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔