جھنگ: (دنیا نیوز) بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی شہنی والی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام سیوریج لائن ڈالنے کا کام جاری تھا، گذشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں پانی بھر گیا۔
بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے دو کم سن بہن بھائی پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئیں، بچوں کی عمر پانچ سے سات سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔