راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی مسرت عباس دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، دوران ڈیوٹی تکلیف ہونے پر انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال منتقلی کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ڈی ایس پی ٹریفک کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں سرال سے تھا، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔