لاہور: (دنیا نیوز) پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی بنچ میں شامل ہیں، نوتشکیل شدہ فل بنچ عدالتی چھٹیوں کے بعد کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی، پی آئی ٹی بی کے وکیل ظفر اقبال منگن نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کر رکھی ہے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فل بنچ کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوائی تھی۔