کراچی: (دنیا نیوز) جوہرموڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں سکوٹی موٹر سائیکل پر سوار دوشیزہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے جوہرموڑ نعمان ایونیو کے قریب متوفیہ لڑکی سکوٹی پر جا رہی تھی بارش کی وجہ سے سڑک پر پھلسن کی وجہ سے اسکوٹی پھلس گئی اور لڑکی سڑک پر گر گئی۔
اسی دوران عقب سے آنے والے ڈمپر نے لڑکی کو کچل دیا جس کے باعث لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی، جاں بحق لڑکی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 23 سالہ سارہ اقبال کے نام سے ہوئی جو گلشن اقبال شانتی نگر کی رہائشی تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔