حیدر آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کو کامیاب بنانا آپ کا کام ہے، آپ کو گولی نہیں چلانی، کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرنی، پوری تاجر برادری بھی 28 تاریخ کو ہڑتال کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو بتانا ہے کہ پوری قوم اور تاجر برادری ہڑتال کر رہی ہے، آئی پی پیز نے خون چوسا ہوا ہے، دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ انہیں ادائیگیاں کی جارہی ہیں، سندھ کی حکومت کو بدترین حکومت کو کہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے سب سے قریب پیپلزپارٹی کے وڈیرے ہیں، ایک خاندان اور 40 وڈیرے پیپلزپارٹی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وصیت کی پرچی پر جو سیاست کررہی ہے وہ کیا پارٹی ہوگی، فارم 45 اور فارم 47 کا چکر ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا، یہ پارٹی نہیں قبضہ گروپ ہے، خون پسینے کی کمائی پر ناگ بن کر بیٹھ جاتے ہیں۔