اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے۔
مشیر خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد میں سوائے تحریک انصاف کے سب جماعتوں کو جلسوں کی اجازت ہے، ہم کوئی دھرنا دینے نہیں آرہے، جلسہ کریں گے، اگرہم نے دھرنا دینا ہے تو دھرنے کا اعلان کریں گے۔
بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ ترنول جلسے کے بعد پرامن طریقے سے واپس چلے جائیں گے، اگر یہ جلسہ نہیں کرنے دیں گے تو پھر تاریخ گواہ ہےعوام ہی جیتے گی، ہماری طرف سے کسی قسم کے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو اپنا راستہ صاف کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سے کارکن اسلام آباد آئیں گے، ہمیں عدالت نےاجازت دی ہے ہرحال میں جلسہ کریں گے۔