لاہور: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ صوبائی دارالحکومت میں ریس کورس کے قریب پیش آیا جہاں والدہ کی دوائی لینے کیلئے سروسز ہسپتال جانیوالا کانسٹیبل تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرائی سر میں گہری چوٹ کے باعث کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونیوالے کانسٹیبل کی شناخت عباد کے نام سے ہوئی جو شادباغ پولیس سٹیشن میں تعینات تھا۔