بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 24 August,2024 02:21 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم ہوگیا۔

حادثے میں 2 کار سوار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے کار سواروں میں محمد انیس اور محمد جاوید شامل ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔