پنوعاقل:موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

Published On 23 August,2024 08:42 am

پنوعاقل: (دنیا نیوز) موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں رحیم یار خان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی اور نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔