کراچی میں گاڑی، رکشہ اور مزدا ٹرک میں تصادم، خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی

Published On 24 August,2024 03:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) نادرن بائی پاس پر گاڑی، رکشہ اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کے بعد مزدا ٹرک روڈ پر الٹ گیا، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق گاڑی اور رکشے کے درمیان اوورٹیکنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے گئے قریبی نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔