جہلم: مزدا کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

Published On 24 August,2024 09:16 am

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب مزدا نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ عدنان، 13 سالہ آیان اور 12 سالہ فیضان شامل ہیں، جن کا تعلق ڈھوک پڈھال دینہ سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔