پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات کے معاملے میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان تنہا رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق شکیل خان کے قریبی صوبائی وزراءفیصل ترکئی اور ظاہرشاہ طور نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا، 94 اراکین اسمبلی میں سے 92 نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا حلف نامہ جمع کرادیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے بھی شکیل خان کا ساتھ نہیں دیا۔
خیبرپختونخوا کے اہم صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شکیل خان نے کسی سے مشاورت کئے بغیرچائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا، چائے کی پیالی میں پیدا شدہ طوفان میں جذبات کی وجہ سے خود شکیل خان ڈوب گئے۔
ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شکیل خان کی علی امین سے مخاصمت کے خاتمے کیلئے اسد قیصر کی کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔