کابل میں ایئرٹریفک سروس کی عدم دستیابی، سی اے اے کا نیا نوٹم جاری

Published On 24 August,2024 06:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کابل میں ایئرٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی، کابل سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخلے سے 15 منٹ قبل پائلٹس لازمی آگاہی دیں گے۔

سی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کابل جانے والی پروازوں کو دوشنبے کے مقام پر فلائٹ ایریا کنٹرول سینٹر ایئر ٹریفک سروس مہیا کرے گا۔

سول ایوی ایشن نے 21 نومبر تک کا نوٹم جاری کردیا، تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو نوٹم پر لازمی عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہے۔