کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بھینس کالونی روڈ نمبر 11 شہریار کالونی میں باڑے کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے بتایا کہ متوفی کی شناخت 7 سالہ شفاعت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردی۔