لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بارش کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اقبال ٹاؤن، سمن آباد، لکشمی چوک، مال روڈ، نشتر ٹاؤن، چوبرجی، اسلام پورہ اور اطراف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اعدادو شمار کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک جا پہنچا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں آج بھی آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے جس کے باعث لاہور میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔