کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کے نتائج 15 ستمبر تک جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی نے تعلیمی بورڈز کو الٹی میٹم دے دیا اور صوبے کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک رزلٹ کا اعلان کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
محکمہ بورڈز و جامعات نے کہا ہے کہ میٹرک کے جنرل گروپ کے نتائج 30 اگست 2024 تک جاری کیے جائیں، میٹرک سائنس گروپ کے نتائج 15 ستمبر 2024 تک جاری کیے جائیں، لاڑکانہ کے 29 اگست، شہید بینظیر آباد کے 26 اگست کو نتائج جاری کیے جائیں۔
محکمہ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکھر بورڈ کے 7 اگست کو نتائج جاری کیے جائیں، حیدرآباد اور میر پور خاص کے نتائج 5 ستمبر کو ہر حال میں جاری ہو جانے چاہئیں، تمام بورڈز اس شیڈول پر عمل درآمد کریں۔