اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارامولانا سے اتحاد ہو گیا تو باقی جماعتوں کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
اپنے ایک بیان میں مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے حواس کھوچکی ہے، خواجہ آصف کا ذہن میرے سمجھ میں نہیں آیا، ہماری کوئی خواہش یاشوق نہیں ان سے بات کرنےکی، اس ملک کودلدل سے نکالنے کاواحد راستہ صاف شفاف الیکشن ہیں، حکومت سےکچھ بھی مینج نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون ہمیں جلسے کی اجازت دیتا ہے، حکومت کا یہ خیال ہے کہ ہم پیچھے ہوجائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، موجودہ حکومت نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دوسری حکومت کے لوگ خوفزدہ ہیں کہ اگرپی ٹی آئی اورمولانا ایک پیج پر ہوئے تو باقی جماعتوں کی سیاست ختم ہوجائے گی۔