سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں سوچ اور انقلاب کا نام ہے: مشعال ملک

Published On 01 September,2024 09:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ایک شخص کانہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے۔

عظیم کشیمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، سید علی گیلانی نے ساری زندگی آزادی کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے، سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، آزادی کی جہدوجہد میں شدت آئے گی،ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے