لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی منکرین ختم نبوت کے ترجمان ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی الحمرا ہال میں دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو لاہور کے قریب ہیں وہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان جائیں، جو چناب نگر کے قریب ہیں وہ چناب نگر جائیں، سب نے ختم نبوتؐ کانفرنسز میں شرکت کرنی ہے چاہے وہ کسی بھی مکاتب فکر نے منعقد کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے نظریاتی افکار سے اختلاف الگ بات ہے، عقیدہ ختم نبوتؐ اور بات ہے، حالات تقاضا کرتے ہیں دفاع پاکستان اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے لیے ہم ایک ہو جائیں، آج تو ہم خلافت کا نعرہ ہی بھول گئے ہیں کہیں پرچہ نہ ہوجائے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا یہ ملک خلافت راشدہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اب تو خلافت کا نام بھی کوئی نہیں لیتا، اقوام متحدہ میں ختم نبوتؐ کا مقدمہ ہمارے اکابرین نے لڑا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں کیا ہورہا ہے، نائن الیون کے بعد سازش تھی کہ مدارس اور فوج کو لڑا دو، پاک فوج کا ہر جوان جو شہادت کا طالب ہے ہمارے لیے وہ سر کا تاج ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا،عراق کو تباہ کردیا گیا، اب ان کا ہدف پاکستان اور وہ ممالک ہیں جو بچ گئے ہیں، آج آپ کو تقسیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، فتنے نکل رہے ہیں ، جو منکرین ختم نبوت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں وہ ہمارے جوتے کی نوک پر ہے۔