اسلام آباد :(دنیا نیوز ) ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شہر اقتدار میں 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سنگجانی سے متصل پسوال روڈ پر کھلے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں کے اسلام آباد میں داخلے کیلئے روٹس متعین کردیئے گئے۔
انتظامیہ نے اجازت نامے میں بتایا کہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہوکر شام 7 بجے ختم ہوگا، منتظمین ذمہ دار ہوں گے کہ جلسہ کے شرکاء متعین حدود سے باہر نہیں جائیں گے، سکیورٹی صورتحال کے باعث این او سی کسی بھی وقت منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جلسہ گاہ کو اسلحے سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔