اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات میں وفاق کی طرف سے رکے ہوئے فنڈز اور فنڈز جاری کرنے پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے اور دیگر انفراسٹرکچر کے لئے فنڈز جاری کرنے کے جو وعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔