اسلام آباد:(دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سےپہلےماحول بہترکرے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نےاپنےکیسزکےلیےاین آراوٹولیا ہے،عمرایوب بانی پی ٹی آئی کےخلاف بوگس کیسزبنائےگئے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کے حوالے سے عدالتی فیصلےکےبعد وکلا سےمشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سےکوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی منشا کےبغیرکوئی کام نہیں کرسکتا تھا، جنرل باجوہ کوبھی اس معاملےمیں سامنےلایا جائے، ہماری حکومت کے دور میں فیض حمید کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوکسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی، تحریک انصاف عوام کی طاقت سےاسمبلی میں آئی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ مذاکرات محمود اچکزئی کی کسی جگہ ابھی سیریس بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نےمحمود اچکزئی کوبات چیت کا اختیاردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیارنہیں ہے، یہ ہائبرڈ سسٹم چل رہا ہے، حکومت اگرسیریس ہےتوبانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی کےکیسزختم کرے اور حکومت بات چیت سےپہلےماحول کوبہترکرے۔
8ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ ہرحال میں ہوگا جبکہ جے یو آئی کے حکومت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود کہہ چکےحکومت میں شمولیت سیاسی موت ہوگی، جس نےبھی اس حکومت کےساتھ اتحاد کیا وہی خود ہی سیاسی موت مرےگا۔