کراچی : (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی برے حال سے دوچار ہے ، صوبائی حکومت کا مائنڈ سیٹ ہے کہ اس شہر سے لینا ہے دینا کچھ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کل سے کراچی میں موجود ہوں شہر کی اس وقت صورت حال بہت عجیب ہے ، میں حیران ہوں کہ سولہ سال مکمل ہورہے ہیں اس حکومت کو ، کراچی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالا ، جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی لیکن صوبائی حکومت نے اپنا اثرورسوخ رکھتا ہوئے اپنا قبضہ میئر بنا لیا ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ساری کی ساری چیزیں صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں، یونین کمیٹی کے لوگوں کو بنیادی کام تمام چیزوں کو دیکھنا ہوتا ہے، تمام اختیارات نہ یوسیز کے پاس ہیں نہ ٹاؤن کے پاس، کراچی کے پاس سب چیزوں کا قبضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو 15سیٹیں دے دی گئیں، سندھ میں عیاشی لگی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، اعلان سنا تھا کراچی اور سندھ سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کریں گے، اب اس سسٹم کو اٹھا کر وفاق میں بٹھا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ گرومندر کی سڑک کا نام ایک دن کی سڑک نام رکھا جارہا ہے ایم اے جناح روڈ ایک دن کی برسات میں ہی بہہ گیا ، کراچی میں لوگوں کو پانی نہیں مل پارہا ، ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی میں کے فور دور دور تک نظر نہیں آرہا، کراچی میں لوگوں کو پانی نہیں مل پارہا ،ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، مجموعی طور پر انڈسٹریلائزیشن نہیں ہورہی، لوگ کہتے ہیں اس مہنگی بجلی کے ساتھ انڈسٹری نہیں چل رہی، پنجاب میں نوازشریف نے صاحبزادی کے ساتھ اعلا ن کیا، ایسا لگ رہا تھا جیسے نوازشریف خیرات دے رہے ہیں، آئی پی پیز کو مراعات دی گئی ہیں، سب لوگوں نے آئی پی پیز کو فیور دیا ،نئی نئی آئی پی پیز بنائیں۔
ان کاکہنا تھا کہ آئی پی پیز کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی، پریشانی سے نکلنے کا حل ہے کہ آئی پی پیز کو لگام دی جائے، شہر میں سڑکوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے،پورا شہر کچرے میں اٹا ہوا ہے ، منی پاکستان کراچی کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے،اس شہر کی کوئی اونر شپ نہیں ہے جو پارٹیاں برسر اقتدار ہیں انہیں کراچی سے کوئی غرض نہیں ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کے لیول میں بلوچستان اور سندھ میں مقابلہ ہے قبضہ مافیا کو ختم کرنے والوں نے اسلام آباد میں لا کر بٹھادیا، شہر کراچی بہت برے حال سے دوچار ہے اس کے حل کے لیے پرامن سیاسی مزاحمت کی جائے۔