اسلام آباد :(دنیا نیوز )رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پرشدید مذمت کی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پراپنے رد عمل میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اراکین کی گرفتاریاں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے ہورہی ہیں اور قومی اسمبلی کے سپیکر غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اراکین کو ایسے قانون کے تحت گرفتار کیا گیاجو ابھی ایک آرڈیننس ہے قانون بنا ہی نہیں۔
ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ایک ٹریلر ہے۔