بلاول بھٹو کی چینی سفارتخانے آمد، سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

Published On 10 September,2024 10:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین کے سفارت خانے آمد ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر یانگ نو اور پولیٹیکل قونصلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا، چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔