لاہور میں آسمان سے بادل غائب، سورج آنکھیں دکھانے لگا

Published On 11 September,2024 09:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آسمان سے بادل غائب ہوگئے جس کے بعد سورج آنکھیں دکھانے لگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔