کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے اہلیہ کے قتل پر سزا کے خلاف شوہر اور دیور کی اپیلیں منظور کر کے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت نے کیس کے تیسرے ملزم اور مقتولہ کامران کے دیور کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ذہنی مریض ہونے کے سبب نفسیاتی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران ملزمان رضوان اور عمران نے مؤقف اپنایا کہ مقتولہ کو بھائی کامران نے قتل کیا جو نفسیاتی مریض ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کامران شیزوفرینیا بیماری کا شکار ہے، ملزم کو مستقل علاج اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے، استغاثہ ملزم رضوان اور عمران پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے تینوں ملزمان بھائیوں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔