آڈیو لیک کیس میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل، جسٹس منصور سربراہ ہوں گے

Published On 23 September,2024 06:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیک کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، دیگر اراکین میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔