کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپوربھی اجلاس میں موجود تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کے مؤقف پرمبنی نکات پرتبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں شیری رحمان، شازیہ مری، نثارکھوڑو، شرجیل میمن، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی، چودھری منظور و دیگر نے شرکت کی۔