اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رؤف حسن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ان کی جگہ شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیئے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔