راولپنڈی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں کل ہونے والا دھرنا ملتوی کر دیا۔
جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو مری روڈ پر لیاقت باغ چوک میں دھرنے کی کال دی تھی، راستوں کی بندش اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث دھرنا ملتوی کیا گیا۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راولپنڈی نے تبایا کہ دھرنا اب اگلے جمعہ کو دیا جائے گا۔