اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی جبکہ زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں اور ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔