پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے روپوش مرکزی رہنما مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل پشاور ہائیکورٹ کو فراہم کر دی گئی۔
مراد سعید کے والد کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر متعلقہ اداروں نے جواب جمع کرا دیا، مقدمات کی تفصیلات سیکرٹری وفاقی محکمہ داخلہ کی جانب سے جمع کی گئیں۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اور اس کے متعلقہ زونل آفسز میں مراد سعید پر کوئی مقدمہ درج نہیں، اسلام آباد پولیس نے مراد سعید پر 8 مقدمات درج کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیرملک میں استحکام نہیں آ سکتا : فواد چودھری
دستاویز کے مطابق مقدمات تھانہ آبپارہ، کوہسار، گولڑہ شریف، رمنا سمیت دیگر تھانوں میں درج ہیں، مراد سعید کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ نے مقدمات کی تفصیل کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔