اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے۔
عادل خان بازائی کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ن جب کہ الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا۔
ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) جبکہ الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
ریفرنسز کے متن کے مطابق مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں، ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔