لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے عزم استحکام آپریشن ناگزیر ہے، پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔