پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید سٹیکر لگائے گئے تھے۔