آئینی ترامیم کا معاملہ: حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں

Published On 08 October,2024 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے