پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی ایم قومی جرگے کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

Published On 09 October,2024 12:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) قومی جرگے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی ایم کی جانب سے پشتون جرگہ بلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پی ٹی ایم نے ایک پشتون کورٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، یہ لوگ ایک الگ عدالتی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، 11 تاریخ کو ایک باقاعدہ پشتون عدالت لگا کر فیصلے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کوئی غلط کام ہے، یہ عدالت لگانے میں کیا مسئلہ ہے، اس عدالت لگانے پر پہلے ہی وفاقی حکومت نے پابندی عائد کی ہے، تو پھر اس کیس کا کیا مقصد ہے، اس درخواست کو بعد میں سنتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے