صدر مملکت اور بلاول کی آج لاہور آمد، نواز شریف کے عشائیے میں شریک ہونگے

Published On 16 October,2024 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو لیگی قائد میاں نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے، میاں نواز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم کے حوالے سے میاں نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔