الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

Published On 17 October,2024 02:53 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، راجہ خرم نواز اور علی بخاری کی جانب سے وکلاء کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

وکیل خرم نواز نے عدالت کو بتایا کہ جب الیکشن پٹیشن ٹریبونل میں دائر کی گئی اس پر اعتراضات لگائے گئے، الیکشن ٹربیونلز پٹیشن پر اعتراضات دور کرنے کیلئے7 دن کا وقت دیا گیا، 45 دن کا وقت بھی گزار گیا لیکن اعتراضات دور نہیں کیے گئے۔

وکیل خرم شہزاد کاکہنا تھا کہ الیکشن پٹیشن 45 دن کے اندر دائر ہونا ضروری ہے۔

وکیل راجہ خرم نوازنے کہا کہ اعتراضات کے ساتھ ہی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا، جو چیزوں انکو کرنی چاہیے تھیں وہ نہیں کی گئیں ، سیشن جج کے پاس جو پاور ہے وہ الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے، ہمیں کہا گیا آئندہ سماعت پر آپ نے ثبوت جمع کرانے ہیں، ثبوت انکی جانب سے دیئے جانے تھے۔

الیکن کمیشن نے راجہ خرم نواز اور انجم عقیل خان کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔