حیدر آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ بات پوری ہو گئی، مولانا صاحب اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ جو لوگ مولانا صاحب کے بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، اب یہ لوگ مولانا صاحب کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی یہ بھی کرالیں گے، ہم نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیم فنڈ والا جج کہاں گیا، آلو کے ریٹ یہ طے کریں انصاف کون دیگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے، گورنر راج آخری حربہ ہے۔