پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 17 October,2024 12:57 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

پشاور ، باجوڑ، سوات، شانگلہ،  نوشہرہ، بٹ خیلہ، بونیر اور دیگر علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے کی شدت کا تعین نہ ہوسکا۔