قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر تھی۔
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں تھا ،زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے اور علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔