اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت مرضی کا چیف جسٹس لاکر غیرآئینی اقدامات کو جائز قرار دینا چاہتی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کمیٹی میں صرف عامر ڈوگر موجود تھے، عامرڈوگر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی لیں گے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ سینئر ترین جج ہی چیف جسٹس ہونا چاہئے، ہمارے لئے سب جج قابل احترام ہیں، آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور نہیں ہوا، آئینی بینچ کی تشکیل سے متعلق بھی ہمارے تحفظات ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کا چیف جسٹس لانا چاہتی ہے، ہمارے پاس مولانا کا مسودہ ہے جو پچھلے مسودوں سے بہتر ہے، ہم حکومتی مسودے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی اشد ضروری ہے، حکومت تحریک انصاف کو کالعدم کرنا چاہتی ہے، تمام اراکین پراعتماد ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، تمام ایم این ایز بانی پی ٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔