آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں: علی محمد خان

Published On 19 October,2024 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پاکستان کی جمہوریت کی تباہی ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم سے آزاد سپریم کورٹ پر حملہ کیا جا رہا، جو قربانیاں مشرف دور میں آزاد سپریم کورٹ کے لیے ہم نے دی تھیں ان قربانیوں میں بینظیر، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر یہ ترمیم پاس ہوئی تو ان سب کی قربانیاں رائگامں چلی جائیں گی، آئینی ترمیم کسی صورت پاس نہیں ہونی چاہیے، اگر ایک ووٹ بھی اس کے مخالف جائے گا تو میرا ہو گا۔