پشاور ہائی کورٹ کی سینٹرل جیل کے قیدیوں کیلئے نیا کوکنگ ایریا بنانے کی ہدایت

Published On 19 October,2024 07:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل کے قیدیوں کے لیے نیا کوکنگ ایریا بنانے کی ہدایت کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں قیدیوں کو خود کھانے پکانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور خان اور جسٹس ارشد علی نے کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیل میں کھانا پکانے کی واحد سہولت تھی، جو لی گئی ہے، خیبر پختونخوا جیل رولز 2018 کے تحت قیدیوں کو اپنا کھانا خود پکانے کی اجازت دیتا ہے۔